پاکستان جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کا اعلان

جمعرات 30 مارچ 2023 14:48

پاکستان جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) پاکستان جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن نے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ پاکستان جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن کی ٹیم رواں برس چار مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

جن میں سائوتھ ایشن چیمپئن شپ، ورلڈ چیمپئن شپ، آسٹریلیا انٹرنیشنل چیمپئن شپ اور قازقستان انٹرنیشنل جمپ روپ اینڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ کے مقابلے شامل ہیں۔قازقستان انٹرنیشنل جمپ روپ اینڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ 15 سے 20 اپریل تک قازقستان میں کھیلی جائے گی۔سائوتھ ایشن جمپ روپ اینڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ 29 اور 30 اپریل کو نیپال میں ہوگی۔آسٹریلیا انٹرنیشنل جمپ روپ اینڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ 20 سے 25 جون تک آسٹریلیا میں اور ورلڈ جمپ روپ اینڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ 16 سے 23 جولائی تک امریکہ میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :