دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیا جائے گا ،نئیربخاری

جمعرات 30 مارچ 2023 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نئیر حسین بخاری نے لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امن دشمن انسانیت دشمن دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے امن کو سبوتاژکرنے میں ناکام رہیں گے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان اپنی جانیں ملک و قوم کی حفاظت ہر جانیں قربان کرنے والے قومی ہیروز ہیں ۔اپنے بیان میں نئیر بخاری نے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا پوری قوم شہدائ کی قربانیوں کی معترف اور لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔نیر بخاری۔کی شہدائ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔