ضلع لسبیلہ و ضلع حب میں چیئرمینزکے انتخابات مکمل،ضلع لسبیلہ میں جام گروپ ضلع حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مار لیا

بدھ 5 اپریل 2023 22:24

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2023ء) ضلع لسبیلہ و ضلع حب میں چیئرمینزکے انتخابات مکمل،ضلع لسبیلہ میں جام گروپ ضلع حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مار لیا،میونسپل کارپوریشن حب، میونسپل کمیٹیز،اور یونین کونسلز کے چیئرمینز کے انتخابات مکمل، بیشتر چیئرمینز بلا مقابلہ منتخب ،ریٹرننگ آفیسر روحانہ گل کاکڑ میونسپل کمیٹی اوتھل اور یونین کونسل کہنواری، لاکھڑا، لیاری، وایارہ اور دیگر یوسیز کے ممبران سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ و ضلع حب میں چیئرمینزکے انتخابات مکمل ہوگئے۔ضلع لسبیلہ میں جام گروپ جب کہ ضلع حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مار لیا۔میونسپل کمیٹی اوتھل سے جام گروپ کے سومار شاہ بلامقابلہ چئیرمین اور وسیم وائس چئیرمن منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیکن جمعیت علماء اسلام کے کونسلر جیرام داس نے ریٹرننگ آفیسر محترمہ روحانہ گل کاکڑ کے پاس میونسپل کمیٹی اوتھل کے نومنتخب چیئرمین سید سومار شاہ کے سرکاری ملازم ہونے کا اعتراض جمع کرادیا۔

اور الیکشن ٹربیونل میں بھی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن حب کی چیئرمین شپ کے لیئے لسبیلہ عوامی اتحاد اور جام گروپ و نیشنل پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہواجس میں لسبیلہ عوامی اتحاد کے امیدوار نے میدان مار لیا۔لسبیلہ عوامی اتحاد کے بابو فیض شیخ 34 ووٹ حاصل کر کے میونسپل کار پوریشن حب کے چیئر مین منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل جام گروپ اور نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار رحب علی رند 28 ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح لسبیلہ عوامی اتحاد کے نامزد امیدوار سرور مگسی 30 ووٹ لے کر وائس چیئر مین منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل لالہ یوسف بلوچ 27 ووٹ حاصل کر سکے میونسپل کمیٹی بیلہ سے سید شاہجہان شاہ چیئرمین اور مبشر عزیز کھوسہ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اوتھل کی یونین کونسل کہنواری سے بھوتانی گروپ کے وڈیرہ شفیع محمد انگاریہ بلامقابلہ چیئرمین اور عبدالوحد شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے میونسپل کمیٹی گڈانی سے وڈیرہ جان شیر بلوچ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔یوسی 11 سکن سیجام گروپ کے محمد علی آچرہ بلامقابلہ چیئرمین اور محمد خان شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

یوسی 13 پون جام گروپ کے غلام نبی شاہوک بلامقابلہ چیئرمین اور عبدالطیف شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یوسی 12 آہورہ اوتھل سیجام گروپ کے شیر محمد شاہوک بلامقابلہ چیئرمین اور وڈیرہ خالد شاہوک بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یوسی 21 دنگ صابرہ اوتھل سے وڈیرہ محمد عمر مسور بلامقابلہ چیئرمین اور سردارزادہ نصیر احمد خاصخیلی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

یوسی 22 لاکھڑا سیعبدالغفور خاصخیلی بلامقابلہ چیئرمین اور شیر خان بلوچ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔یوسی 24 لیاری سیسردار سرور پھورائی چیئرمین اور رحیم بخش ڈگارزئی وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔یوسی 23 لاکھڑاوڈیرہ مولا بخش گنگو چیئرمین اور غلام رسول انگاریہ وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔یوسی 19 کنراج سیالٰہی بخش جاموٹ چیئرمین اور عبدالواحد گورگیج وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے یوسی سکن11 سیجام گروپ کے محمد علی آچرہ بلامقابلہ چیئرمین اور محمد خان شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

یوسی 13 پون جام گروپ کے غلام نبی شاہوک بلامقابلہ چیئرمین اور عبدالطیف شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یوسی 12 آہورہ جام گروپ کے شیر محمد شاہوک بلامقابلہ چیئرمین اور وڈیرہ خالد شاہوک بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئی.جام گروپ کے محمد آغا گدور بلامقابلہ چیئرمین اور محمد ہاشم گدور بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

وندر کی یونین کونسل بالا چھوڑ سے لسبیلہ عوامی اتحاد کے محمد ابراہیم دودا بلا مقابلہ چئیرمین منتخب اور علی اصغر انگاریہ بلا مقابلہ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے۔دریں اثناء سینئر صوبائی وزیر و وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی ، ایم این اے اسلم بھوتانی اور سابق معاون خصوصی وزیر اعلی بلوچستان سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی نے لسبیلہ عوامی اتحاد میونسپل کارپوریشن حب کے بابو فیض شیخ کو چیئرمین منتخب ہونے پر اورسرور مگسی کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ بھوتانی برادران نے امید کی ہے کہ منتخب ہونے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین علاقائی مسائل کوحل کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔