نواسہ رسول حضرت امام حسنؓ کا یوم ولادت 15 رمضان المبارک کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

جمعرات 6 اپریل 2023 21:06

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2023ء) نواسہ رسول حضرت امام حسن کا یوم ولادت15رمضان المبارک کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے جس میں علماء کرام،خطیب حضرات سیرت حضرت امام حسن پر تفصیل پر روشنی ڈالیں گیحضرت امام حسن حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرہ کے بڑے فرزند تھے آنحضور کی ایک مشہور ترین حدیث کے مطابق حضرت امام حسن جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیںآ پ 15رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے رسول خدا ؐ نے آپ کا نام حسن رکھا۔

حضرت امام حسن 28صفر المظفر 50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :