ٖام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال8اپریل کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

جمعرات 6 اپریل 2023 21:06

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2023ء)ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال17رمضان المبارک بمطابق8اپریل بروزہفتہ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے یوم وصال کے موقع پر جڑانوالہ سمیت ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی دانشور اور دیگرا ہم دینی شخصیات آپ ؓ کی سیرت و کردار اور حیات طیبہ سمیت اسلام کیلئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے نبی کریم ؐ کو بے حد محبت تھی جبکہ آپ بہت بڑی فقیہہ اور سینکڑوں احادیث کی بھی حافظہ تھیں۔حضرت عائشہ ؓ کے کاشانہ نبوت میں حرم نبویؐ کی حیثیت سے داخل ہونے کے بعد قرآن مجید کا ایک بڑا حصہ نازل ہوا۔آپ ؓ کو کم و بیش10سال تک فخر موجودات، سرورکائنات، سرکار دوعالم، نبی آخر الزماںحضرت محمد مصطفی ؐ کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ آپ ؓ اخلاق حسنہ میں بھی سب سے ممتاز تھیں اور آپ ؓ نے بڑی تعداد میں غلاموں کو آزاد کروایا۔ آپ ؓ کی شان میں قرآن پاک کی 17قرآنی آیات بھی ناز ل ہوئیں۔ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ نی17رمضان المبارک58ھ کو وصال فرمایا۔