امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 12اپریل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

جمعرات 6 اپریل 2023 21:19

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2023ء) امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک 12اپریل بدھ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا یوم شہادت کے سلسلے میںجہانیاںٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں منعقدہ تقریبات کے دوران علماء و خطیب حضرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہو نگی جہاں علماء و ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کریں گے ،بڑے بڑے شہروں میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی اور تابوت کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اس دوران عزادا زنجیر زنی کریں گے۔

(جاری ہے)

امام بارگاہ حسینیہ جہانیاں میں بھی مجلس عزاء بپا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیر ت حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور فضائل اجاگر کیے جائیں گے ملک بھر کے اخبارات یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :