ڈرامہ سیریل تیرے بن کا جادو شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا

جمعہ 14 اپریل 2023 17:36

ڈرامہ سیریل تیرے بن کا جادو شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2023ء) نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن کا جادو پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا، سیاسی رہنما ء نے مداح ہونے کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کی حالیہ قسط سے ایک سین انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنی زیدی کی اداکاری کی تعریف کی اور ان کی مداح ہونے کا اعتراف کیا۔انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنی زیدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ جب کمبل والا سین آپ کو 10ملین ویوز دلا دے۔انہوں نے اس ڈرامے اور اداکاروں کی مداح ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ فین مومنٹ۔

متعلقہ عنوان :