Live Updates

تمام بھارتی فنکاروں کو ان فالو اور بلاک کر دیا جائے،اداکارہ دانیہ انور

جمعہ 9 مئی 2025 12:35

تمام بھارتی فنکاروں کو ان فالو اور بلاک کر دیا جائے،اداکارہ دانیہ انور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دانیہ انور بھی معصوم پاکستانیوں کے جانی نقصان پر خوش ہونے والے بھارتی اداکاروں پر برس پڑیں۔دانیہ انور نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ ہمیں تمام بھارتی فنکاروں کو ان فالو اور بلاک کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرٹ کے نام پر ان تمام بھارتی فنکاروں کی حمایت کرنا بند کریں جو سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بزدلانہ اقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے بزدلانہ حملے کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کے ان بزدلانہ حملوں میں اب تک 31 پاکستانی شہید جبکہ 57 زخمی ہوئے۔پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات