ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران قصور

بدھ 26 اپریل 2023 15:26

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2023ء) چیئرمین مرکزی انجمن تاجران قصور شہزادساجدشیخ نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور سٹیک ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے رابطہ آفس میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وقت اپنی سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کا ہے ۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کہ وہ صرف اس پر توجہ مرکوز کریں کہ ملک کو موجودہ چیلنجز سے کیسے باہر نکالا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :