اب اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوئنگ کی مناسبت سے کام دیا جاتا ہے ‘ ژالے سرحدی

حال ہی میں ایک پراجیکٹ میںاس لئے کام نہیں ملا کیونکہ میرے سوشل میڈیا پر مطلوبہ فولورزنہیں تھے

اتوار 30 اپریل 2023 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2023ء) اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ اب اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوئنگ کی مناسبت سے کام دیا جاتا ہے ،حال ہی میں ایک پراجیکٹ میں اس لئے کام نہیں مل سکا کہ کیونکہ میرے سوشل میڈیا پر مطلوبہ فولورزنہیں تھے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اب تو کام بھی سوشل میڈیا پر فالوئنگ کی مناسبت سے مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ دن پہلے ہی ایک پراجیکٹ کے لئے پیشکش ہوئی تاہم بعد میں یہ کہہ کر منع کر دیا کہ میری سوشل میڈیا فالوئنگ اتنی نہیں کہ جتنی ان کو چاہیے۔ملین میںفالوئنگ نہ ہونے سے کیا میں اداکار نہیں رہوں گی ،میں ایک اداکار ہوں ناکہ انفلوائنسر ہوں،مجھے انفلوائنسر کہلوانا اچھا لگے گا لیکن اس سے پہلے میری شناخت ایک اداکار کی ہے،اسی لیے مجھے لوگ دیکھتے ہیں کہ میں اداکاری کرتی ہوں،میری ملین کی فالوئنگ ہو یا 2000 کی اس سے کیا فرق پڑتا ہی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز بھی یہی کرتے ہیں کہ آپ کو آپ کی مناسبت یا مرضی کے لحاظ سے کردار نہیں ملتا بلکہ فالوئنگ دیکھی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :