پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم مئی پر ریلی

پیر 1 مئی 2023 22:28

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے پیپلز سیکرٹریٹ حیدری روڑ گوجرانوالہ سے جی ٹی روڈ گوندلاوالا چوک تک ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جن پر مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

ریلی میں شریک شرکاء سے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین اورفیکٹری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا جائے لیبر کالونی کا قیام لیبر ہال کا قیام اور ورک چارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت فوری لیبر پالیسی کا اعلان کرے محنت کشوں کے کے مسائل فوری حل کرے۔ یوم مئی کے حوالے سے شکاگو کے شہیدوں خراج تحسین پیش کیا گیا مزدوروں کی فلاح و بہبود و ترقی کے لیئے جدو جہد کا عز م کیا اور کہا کہ لیبر یونینز مزدوروں کو ان کے حقوق اور جائز مقام دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئیں ۔

ریلی میں سنیئر نائب صدر سٹی مہر محمد اقبال، نائب صدر سٹی صابر باجوہ، نائب صدر سٹی سکندر اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی تیمور ڈار، آفس سیکرٹری سٹی محمد جاوید مکھن گجر، امیدوار پی پی 61 میاں شیراز مہر، صدر لیبر ونگ سٹی میاں اشفاق مہر، نائب صدر سٹی لیبر ونگ ماسٹر جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری ٹریڈ سیل سٹی بشارت علی جرال، صدر علمائ ونگ سٹی حافظ نعیم نوری، صدر منارٹی ونگ سٹی ڈاکٹر نعیم سلامت، نائب صدر منارٹی ونگ سٹی عرفان جاوید، انفارمیشن سیکرٹری منارٹی ونگ سٹی خرم جاوید، ریکارڈ سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویڑن حاجی ذوالفقار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریPYO سٹی علی شیراز، انچارج سوشل میڈیا سٹی ماسٹر محمد حسین، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر حلیم اختر، حامد امین، جاوید انجم، منور اقبال بٹ، عبد الواحد گجر، رانا مبارک علی، خرم شہزاد، شیخ لیاقت، حافظ شرافت، حاجی یاسین، ڈاکٹر شمعون، حافظ وسیم، محمد عادل، نصیر بٹ، علی رضا، امانت علی، جان سہوترا، سمیت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں الائیڈ ونگز کے عہدیداروں کارکنوں جیالوں اور لیبر یونین کے عہدیداروں سمیت عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔