پاکستان دنیا کی نمبر 1 ٹیم بننے سے صرف ایک قدم دور، چوتھے ایک روزہ میچ میں کیویز کو تگڑا ہدف مل گیا
آخری چند گیندوں پر شاہین آفریدی کے چھکوں پر چھکے، پاکستان مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنانے میں کامیاب رہا
محمد علی جمعہ 5 مئی 2023 19:29
(جاری ہے)
محمد رضوان 24، افتخار احمد 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، ایش سودھی اور بین لسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئیں۔ امام الحق ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق ، نسیم شاہ اور محمد نواز کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اسامہ میر اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے، آج کے میچ میں فتح کی صورت میں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آئی سی سی کی نمبر 1 رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے 2 میچز اور کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بابر الیون نے کیویز کو شکست دے کر 12 سال بعد مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی سمیٹی۔ جبکہ واضح رہے کہ سیریز کا آخری اور پانچواں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا، جس کے بعد 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ایک روزہ میچز کی طویل سیریز اختتام کو پہنچے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.