قومی اسمبلی ، سولر اور ونڈ توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے توانائی کی پیدواوار کے امکانات تلاش کرنے کی قرارداد منظور

منگل 9 مئی 2023 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2023ء) قومی اسمبلی نے عوام کو سستی توانائی فراہم کرنے کیلئے سولر اور ونڈ انرجی کے قابل تجدید ذرائع سے توانائی کی پیدواوار کے امکانات تلاش کرنے اور ایسی رکاوٹوں کو دور کرنے جو اس کے استعمال میں رکاوٹ ہوں، کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی قرارداد منظور کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کے دن اپوزیشن رکن سائرہ بانو نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی۔ سپیکر نے اس کی ایوان سے منظوری لی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔