فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 9 مئی 2023 22:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2023ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 80سے زائد وارداتیں ، وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ بھاری مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ موبائل فونز‘ قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں چھین کر لے گئے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ بسم الله آٹوز کے قریب عمران سے 80ہزار روپے‘ فون‘ علی ہائوسنگ کالونی میں مہک علی سے زیورات‘ نقدی‘ فون‘ افغان آباد میں عمر ندیم سے نقدی‘ فون‘ گرونانک پورہ میں سفیان سے 82ہزار روپے‘ فون اور کلائی گھڑی‘ جیل روڈ پر شعری پبلک سکول کے قریب افتخار احمد سے نقدی‘ فون‘ غلام محمد آباد میزان بینک کے قریب عدنان سے نقدی‘ فون‘ عبدالله پور کے قریب اکمل شوکت سے فون‘ الفتح گرائونڈ کے قریب سید امتیاز رضوی سے فون‘ حمید چوک میں کامران اور اس کے بھائی سے نقدی‘ فون لوٹنے کے بعد مزاحمت پر عقیل کو گولی مار کر زخمی کر دیا، نعمت کالونی نمبر2 میں خدیجہ بی بی سے زیورات اتروانے کے بعد فون چھین لیا‘ غوثیہ روڈ پر شہزاد سے چین بھی اتروا کر فرار ہو گئے‘ ملت روڈ پر زبیر نعمان ڈلیوی بوائے سے 10ہزار اور 2 پیزے چھین کر لے گئے‘ ڈائیوو روڈ پر عثمان طاہر سے 70ہزار روپے‘ فون‘ اقصیٰ ٹائون میں عمران فاروق کی دکان سے نقدی‘ سگریٹ اور دیگر سامان لوٹ لیا‘ نشاط آباد میں محسن سے سوا دو لاکھ روپے‘ فون‘ تاج کالونی میں حفیظ شاہد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ بولیدی جھگی کے قریب علی سے نقدی‘ فون‘ جھمرہ روڈ پر احسان الله سے 15ہزار روپے‘ فون‘ علامہ اقبال کالونی میں حماد سے نقدی‘ فون‘ احمد ٹائون میں حسنین اقبال سے نقدی‘ فون‘ 215 رب میں حذیفہ علی سے نقدی‘ فون‘ 225 رب میں قاسم اشفاق سے بیگ چھین لیا گیا‘ 122 گ ب میں اجمیر انجم سے 60 ہزار روپے‘ فون‘ دو طلائی انگوٹھیاں‘ 123 گ ب میں رضوان سہیل سے نقدی‘ فون‘ 39 گ ب پل نہر بنگلہ کے قریب فرخ ریاض سے 35ہزار روپے‘ فون‘ 74 گ ب کے ذیشان علی سے 55ہزار روپے‘ فون‘ 282 گ ب کے ظفر علی کے ڈیرے سے ساڑھے چار لاکھ مالیت کے مویشی‘ 266 رب کے اسد علی سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 266 رب کے حسن سے نقدی‘ فون‘ 200 رب کے عبدالجبار سے 17ہزار روپے‘ فون‘ 229 رب کے علی سے 30ہزار روپے‘ فون‘ لاٹھیاں والا کے اصغر سے نقدی‘ فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ بلال نگر سے ارسل رضا‘کوثرآباد سے دانش علی‘سٹی کیش اینڈ کیری نزد گلفشاں چوک کے قریب عبیداللہ‘راجے والا سرفرازکالونی کے عامر اقبال‘تیموراڈا سے ندیم‘50ج ب کے طاہر پرویز‘ملت روڈ پر عدنان ‘ملت چوک میں شیراز‘دستگیر کالونی سے مبشرعلی‘ڈی ٹائپ کالونی فیصل بنک والی گلی سے نذیر خان‘ڈیفنس پیراڈائزسے شفیق‘ڈجکوٹ سے ہمایوں نصیر‘ڈجکوٹ روڈ سے عثمان‘240گ ب میں ندیم‘121گ ب میں رفیق‘266ر۔

ب کے اقبال‘حارث علی اوردیگر کی موٹرسائیکلیں اورموٹرسائیکل رکشے چور لے اڑے‘149ر۔ب کے جاوید اقبال‘شاہد اقبال کے گھروں سے 4بکرے 151ر۔ب کے نصیر بخش سے 25ہزار روپے‘فون چھین لیا 612گ ب میں شریف کی گھرسے بھاری مالیت کے زیورات قیمتی سامان چور لے گئے‘506گ ب کے امانت علی کے ڈیرے سے مویشی اوردیگر وارداتوں کے دوران مختلف گھروں اوردکانوں کا تالے توڑکر بھاری