Live Updates

عامر خان کی بیٹی کی سالگرہ میں اداکار عمران خان کی شرکت

بدھ 10 مئی 2023 21:57

عامر خان کی بیٹی کی سالگرہ میں اداکار عمران خان کی شرکت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2023ء) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی سالگرہ میں کئی برسوں سے سکرین سے غائب اداکار عمران خان نے بھی شرکت کی۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی سالگرہ کی چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرا خان کے قریبی رشتی دار اور دوستوں نے ان کی 26ویں سالگرہ میں شرکت کی ہے۔

ان میں ان کے منگیتر نوپور شیکھرے، والدہ رینا دتا، کزن اور اداکارہ زین خان، عامر خان کی سابق اہلیہ کرن را، اداکارہ لیکھا واشنگٹن، متھیلا پالکر، اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز سکرین سے دوری اختیار کرنے والے اداکار عمران خان بنے، مداحوں نے اداکار سے ایک بار پھر سکرین پر واپس آنے کی درخواست کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات