حویلیاں،غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد

پیر 15 مئی 2023 19:40

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2023ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر llحویلیاں نے غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کر کے تلف کردی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق پیر کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر llحویلیاں لبنی اقبال نے ٹیم ٹوبیکو کنٹرول کے ہمراہ شہرمیں مختلف مقامات سے غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ برآمد کرکے تلف کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر llحویلیاں لبنی اقبال نے کہاکہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ایبٹ آباد سگریٹ فری ہو اور بالخصوص غیر ملکی سمگل اشیاء پر کنٹرول کیا جائے کیونکہ اس سے ہماری معیشت متاثر ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :