ملک دشمنی اور شر پسندی میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ،مسلح افواج ہماری بقا اور سلامتی کی ضامن ہے،ایپسما

s مسلح افواج ہماری بقا اور سلامتی کی ضامن، ہماری ریڈ لائن _ کسی شرپسند یا ملک دشمن کو یہ لائن عبور نہیں کرنے دی جائے گی ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں یوم تکریم شہداآج جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، ریلی سے خطاب

بدھ 24 مئی 2023 21:00

lراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2023ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما)نے 9مئی کے واقعات کو انتہائی المناک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک دشمنی اور شر پسندی میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں مسلح افواج ہماری بقا اور سلامتی کی ضامن ہے یہ ملک اور اسکی فوج ہماری ریڈ لائن ہے اور کسی شرپسند یا ملک دشمن کو یہ لائن عبور نہیں کرنے دی جائے گی ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں یوم تکریم شہداآج (بروز جمعرات) جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گاان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان،کرنل ر فواد حنیف،مسز سکینہ تاج اور راجہ وسیم سیفی و دیگر نے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مری روڈ پر ’’پاک فوج زندہ باد ریلی‘‘ کے دوران کیاریلی میں ایپسما کے قائدین عامر انور، آغا شہاب مقصود، کرنل (ر) فواد حنیف، ملک شہزاد رشید، عدنان نثار، کامران سیف، راجہ ثناء اللہ، راجہ اعجاز، ملک طاہر محمود، عبید الرحمن،ڈاکٹر طاہر شہزاد، شیر علی، چوہدری افتخار، نعیم اکبر، ڈاکٹر علی گوہر، عابد نجم، قاری محمد یاسین، شکیل اختر، شاہد یوسف، راجہ آصف محمود، شاہد جمیل، مصطفین سجاد، محمد کامران، محمد انوار، قاری ربانی کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے مردوخواتین اساتذہ اور طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور شہدائے پاکستان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جبکہ سکولوں کے ننھے طلبا وطالبات نے مسلح افواج کے یونیفارم بھی زیب تن کر رکھے تھے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایپسماکی کال پر ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں یوم تکریم شہداآج (بروز جمعرات) جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا سکولوں کی اسمبلی میں شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ڈویژنل صدرابرار احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا ہماری بہادر فوج اور تنصیبات پر حملے شہدا کے ماڈلز کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے پاکستان میں ہر مشکل گھڑی اور قدرتی آفات میں پاک فوج کاکردار ہمیشہ مثالی رہا ہمارا بچہ بچہ وطن کے دفاع اور ملکی سلامتی کے لئے جان دینے کے لئے تیار پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں انکی یادگاریں جلانے والے دشمن کے ناپاک ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیںپاکستان بنانے والوں کی نسلیں اپنی جان سے بڑھ کر اس کی حفاظت کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اساتذہ سکول اسمبلی میں طلبا وطالبات کے دلوں میں وطن اور افواج پاکستان سے محبت کے جذبات کو پروان چڑھائیںنوجوان نسل کو ففتھ جنریشن وار کی طرف شعوری طور پر دھکیلا جارہا ہے ایسوسی ایشن کے شعبہ خواتین کی صدر سکینہ تاج نے کہا کہ جنگ اگر اسلحہ اور ہتھیاروں سے لڑی جاتی تو ہماری فوج دنیا کی کبھی نمبر ون آرمی نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے یہ ملک اور اسکی فوج ہماری ریڈ لائن ہے اور کسی شرپسند یا ملک دشمن کو یہ لائن عبور نہیں کرنے دی جائے گی