قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان کی پاکستان پولیس فٹ بال ٹیم کی نیشنل گیمز میں کامیابی پرمبارکباد

جمعرات 25 مئی 2023 16:05

قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان کی پاکستان پولیس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2023ء) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پاکستان فٹ بال فیڈریشن ریٹائرڈ محمد نعمان نے پاکستان پولیس فٹ بال ٹیم کی نیشنل گیمز میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل گیمز کے فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پاکستان پولیس نے پاکستان ائیر فورس کو 0-3 گول ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پاکستان ائیر فورس کی ٹیم بھی ایونٹ کے فائنل تک کوالیفائی کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :