پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی57 ویں سالگرہ 3جون کو منائی جائیگی

انہوں نے 1984ء سے 2003ء کے درمیان 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں

جمعرات 25 مئی 2023 16:05

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی57 ویں سالگرہ 3جون کو منائی ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2023ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زبائولر وسیم اکرم کی57 ویں سالگرہ 3جون کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف تقاریب میں وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ، وہ بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین بائولر مانے جاتے ہیں، وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں ،انہوں نے 1984ء سے 2003ء کے درمیان 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔

وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19 برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔