ملتان ، ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 244افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

اتوار 28 مئی 2023 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 255ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر244افرادکوریسکیوکیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 241، شجاع آباد میں آٹھ اورجلالپورپیروالہ میں چھ ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی 66 تعدادہے،ملتان شہر میں62،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں ایک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 159میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 152، شجاع آباد میں چار جلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چھ کرائم اور16متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 244افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں232، شجاع آباد میں سات اور جلالپور پیر والامیں پانچ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :