کرشمہ کپور کو سابق شوہر کیساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا

پیر 29 مئی 2023 21:42

کرشمہ کپور کو سابق شوہر کیساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) بالی ووڈ کی مشہور سابقہ اداکارہ کرشمہ کپور اپنے سابق شوہر سنجے کپور کے ساتھ ڈنر کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔اداکارہ کرشمہ کپور نے گزشتہ ہفتے کی رات اپنے سابق شوہر کے ساتھ رات کا کھانا کھایا، اس دوران اِن دونوں کے بچے بیٹی سمائرا اور بیٹا کیان اور چنکی پانڈے کی چھوٹی بیٹی بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے سابق شوہر کے ساتھ ڈنر کرنے پر اٴْن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین طلاق کے بعد بھی ان کے درمیان قائم دوستی کے رشتے کو سراہ رہے ہیں تو کچھ صارفین اِن کی دوستی پر طنز کر رہے ہیں۔دوسری جانب مداحوں کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ اچھا مذاق ہے، پہلے شادی کر لو، پھر طلاق لے کر دوستی کر لو۔

متعلقہ عنوان :