Live Updates

بھارتی اداکارہ کی مودی کے جنگی جنون کی پہلے مذمت،غدار قرار دیئے جانے کے بعد معذرت کرلی

جمعہ 9 مئی 2025 20:48

بھارتی اداکارہ کی مودی کے جنگی جنون کی پہلے مذمت،غدار قرار دیئے جانے ..
چنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امینہ نظام نے اپنی حکومت کے جنگی جنون کی کھل کر مذمت کی مگر سوشل میڈیا پر خود کو غدار قرار دیئے جانے کے بعد یوٹرن لے لیا۔پہلے انسٹا گرام پر امینہ نظام نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میرے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا، ابھی بہت سے سوالات کے جواب باقی ہیں اور معیشت اپنی بدترین حالت میں ہے، جنگ کبھی امن نہیں لاتی اور میں کسی بھی قسم کے قتل کی حمایت نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلگام حملے کا بدلہ لے لیا گیا ہے، وہ گمراہی میں ہیں، یہ ایک جنگ ہے جس میں صرف عام شہریوں کا نقصان ہوگا۔اس بیان پر بھارتی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا، اداکارہ کو غدار قرار دیا جانے لگا، دھمکیاں دی جانے لگیں اور حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔دبا میں آکر امینہ نے اگلی انسٹاگرام سٹوری میں وضاحت دی کہ اب میرے علم میں آیا ہے کہ مرنے والوں میں کوئی عام شہری شامل نہیں تھا، اس لئے میں اپنی گزشتہ سٹوری ہٹا رہی ہوں، اگر کسی کو میری بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات