Live Updates

پاک بھارت کشیدگی، عمران عباس کا وطن کے ہیروز کو خراجِ تحسین

جمعہ 9 مئی 2025 19:44

پاک بھارت کشیدگی، عمران عباس کا وطن کے ہیروز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے دوران اداکار عمران عباس نے وطن عزیز کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘نغمہ ریلیز کردیا۔

(جاری ہے)

عمران عباس نے سوشل میڈیا پر ترانہ گایا اور اپنے جذبات قوم کے ساتھ بانٹتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے ان بھائیوں کیلئے ہے جو وطن عزیز کی حفاظت میں سینہ سپر ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے، پاکستان زندہ باد۔انٹرنیٹ صارفین نے عمران عباس کی اس کاوش کو سراہا، ان کے ویڈیو کلپ کو ہزاروں بار شیئر کیا جا رہا ہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گونجنے لگے ہیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات