
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا113 واں یوم پیدائش 11 مئی اتوار کو منایاجائے گا
جمعہ 9 مئی 2025 21:56

(جاری ہے)
سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد وہ نقل مکانی کرکے لاہور شفٹ ہو گئے ان کا شمار اردو کے ان نامور افسانہ نگاروں میںہوتا ہے جن کی تحریریں آج بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں ان کے افسانے محض واقعاتی نہیں تھے بلکہ ان میں موضوعاتی جدت پائی جاتی تھی اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پر اردو بولی،سمجھی اور لکھی جاتی ہے وہاں وہاں پر ان افسانوں کی شکل میںسعادت حسن منٹو کے خیالات و مشاہدات موجود ہیں۔
سعادت حسن منٹو نے اپنے کیرئر کا آغاز لدھیانہ کے ایک اخبار سے کیا اور مرتے دم تک قلم سے ہی رشتہ استوار رکھا ۔ ان کی اہم ترین تصانیف میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،آتش پارے،کھول دو،ٹھنڈا گوشت،دھواں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔سعادت حسن منٹو نے اپنی زندگی کاآخری حصہ لاہور میں ہی گزارا اور 18جنوری 1955ء کو بیالیس برس کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایکس پر ہوں ہی نہیں، حبا بخاری کا جعلی ایکس اکانٹ پر ردعمل
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا113 واں یوم پیدائش 11 مئی اتوار کو منایاجائے گا
-
بھارتی اداکارہ کی مودی کے جنگی جنون کی پہلے مذمت،غدار قرار دیئے جانے کے بعد معذرت کرلی
-
حبا بخاری نے اپنے جعلی ایکس اکائونٹ کی وضاحت پیش کردی
-
پاک بھارت کشیدگی، عمران عباس کا وطن کے ہیروز کو خراجِ تحسین
-
زاہد احمد مودی حکومت اور بھارتی اداکاروں پر برہم
-
ایمن خان نے پاکستان کیخلاف بولنے والے بھارتی سٹارز کی فہرست شیئر کردی
-
پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، چینی بھی بھارتیوں کا مذاق اڑانے لگے
-
طلاق کے بعد میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں، جنیفر لوپیز
-
مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے فوج کتنی ضروری ہے، انورمقصود
-
پیسہ انسان کی عزت نفس اور وطن کی عزت سے بڑھ کر نہیں ہوتا، شان شاہد
-
جنگی جنون میں مبتلا بولی وڈ آپریشن سندور، پہلگام حملہ پرفلمیں اورویب سیریز بنانے کیلئے کوشاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.