جیکب آباد پولیس کا ڈکیت کومقابلے میں مارنے کا دعوی

پیر 29 مئی 2023 22:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) جیکب آباد پولیس کا ڈکیت کومقابلے میں مارنے کا دعویٰ ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آباد تھا نہ کی حدود چنڈ شاخ کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک روپوش و اشتہاری ملزم صدام حسین لاشاری مارا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے بتایا کہ ہلاک ملزم پولیس مقابلے، ڈکیتی، چوری، منشیات، جوا سمیت دیگر سنگین جرائم میں روپوش و اشتہاری تھا، ہلاک ملزم اپنے دیگر 3 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ واردات کے ارادے سے کھڑا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی