سکھر میں تعلیمی اداروں کی جانب سے سالانہ امتحانات نتائج کا سلسلہ جاری

پیر 29 مئی 2023 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) سکھر میں تعلیمی اداروں کی جانب سے سالانہ امتحانات نتائج کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز گورنمنٹ پرائمری اسکول پٹھان کالونی نیوپنڈ سکھر میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خاص تعلقہ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری سکینڈری و ہائیر سکینڈری نیوسکھرخان محمد بگٹی، تعلقہ ایجوکیشن آفیسرپرائمری نیوسکھرساجد حسین بھیو،پ ٹ الف تعلقہ نیو سکھر کے عہدیداران محمد نواز کھوسو،نواب احمد سومرو اور اسکول ہیڈ ماسٹر ہدایت اللہ خان نیازی تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں اس طرح کی تقریبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سے طلبہ میں پڑھائی کا رحجان بڑھتا ہے جو کہ آج کی اہم ضرورت ہے۔والدین کو بھی چاہیے کہ وہ سرکاری اسکولوں کو اپنا سمجھیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ،اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام کے ساتھ رابطے میں رہیں اور تعلیم کی بہتری کیلئے مل جل کر جدوجہد کریں تاکہ پرائیویٹ اسکول مافیا سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔مقررین نے ہیڈ ماسٹر کی کاوشوں کو ساہراتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات اوربیسٹ ٹیچرز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں

متعلقہ عنوان :