Live Updates

دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا

یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

اتوار 11 مئی 2025 12:40

دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی 2025ء ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔انتونیو گوٹریس نے بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی پائیدار امن میں کردار ادا کرے گی، جنگ بندی سے دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں چین نے بھی پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیر خا رجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی حل پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھے گا، اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت سے دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی حل پر زور دیا، چین پہلگام حملے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، بھارت و پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں انہیں امن و استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کی بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سے بھی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں اور کشیدگی میں اضافہ نہ کریں، اس دوران بھارتی مشیر بھارتی قومی سلامتی اجیت دوول نے وزیرخارجہ وانگ ژی سے گفتگو میں بتایا کہ پہلگام حملے میں بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی، بھارت کو دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنا پڑی، جنگ بھارت کا انتخاب نہیں تھا، بھارت اور پاکستان جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات