Live Updates

بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران

اگر جے 10 سی طیارے نے رائفل طیارے کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے‘مائیکل کلارک

اتوار 11 مئی 2025 12:40

بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے چائنیز ٹیکنالوجی استعمال کی، اگر جے 10 سی طیارے نے رائفل طیارے کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم استعمال کیا۔مائیکل کلارک کے مطابق میرے خیال سے بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی۔

اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔دوسری جانب بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات