آئندہ بجٹ میں 470 ارب روپے کے نئے ٹیکس حاصل کرنے کا ہدف،بجٹ پلان میں نئے اقدامات کی تیاری شروع

بدھ 31 مئی 2023 22:40

آئندہ بجٹ میں 470 ارب روپے کے نئے ٹیکس حاصل کرنے کا ہدف،بجٹ پلان میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) آئندہ بجٹ میں 470 ارب روپے کے نئے ٹیکس حاصل کرنے کا ہدف ،بجٹ پلان میں نئے اقدامات کی تیاری شروع کر دی گئی ۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق نان رجسٹرڈ افراد کا انکم ڈیٹا حاصل کرکے ٹیکس نوٹس بھیجا جائے گا،یہ ڈیٹا اوسط سالانہ آمدن کا اندازہ لگانے میں معاون ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف بی آرٹیکس نوٹس کا جواب نہ دینے پر پینلٹی لگے گی، محکمے کو دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر ٹیکس ریکوری کا اختیار دیا جائے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ڈیپازٹ نوٹس کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی لیا جائے گا،نوٹس وصول کنندہ کو ٹیکس کمشنر کا کلیم غلط ثابت کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایک بار کلیم صحیح ثابت ہونے پر ہرسال ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگی،نان ٹیکس رجسٹرڈ کا انکم ڈیٹا قومی شناختی نمبر کی بنیاد پر حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس سے این ٹی این کے نمبر سے بھی ملکیت اور ٹرانزیکشن کی تفصیل حاصل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :