سول سوسائٹی الائنس کے زیراہتمام سکھر پریس کلب آڈیٹوریم میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 31 مئی 2023 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) سول سوسائٹی الائنس کے زیراہتمام سکھر پریس کلب آڈیٹوریم میں معاشرے میں اخلاقی ذوال کے موضوع پر تربیتی کنونشن کا انعقاد زیر صدارت سول سوسائٹی الائنس کے چیئرمین بیرسٹر خان عبدالغفار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سول سوسائٹی الائنس کے چیئرمین خان عبدالغفار خان نے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی کنونشن کا مقصد لوگوں کو اخلاقی رویے سے آگاہ کرنا ہے۔ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار اس کی اخلاقی اقدار پر سختی سے عمل درآمد پر ہوتا ہے۔خلاق انسان کو جانوروں سے مختلف بناتا ہے اور اخلاقیات کی تباہی قوموں کی تباہی کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر قومیں بد اخلاق اور نا انصافی کا شکار ہو جائیں تو ان کے ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔ جو قوم دنیا میں عروج و ترقی حاصل کرتی ہے وہ ہمیشہ اچھے اخلاق کی مالک ہوتی ہے جبکہ برے اخلاق والی قوم برے بن جاتی ہے۔بیرسٹر خان نے عبدالغفار خان کی کاوشوں کو سراہا۔