
انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کے لیے گزشتہ 23 برس سے رائج “مرکزی داخلہ پالیسی” یا (سی کیپ) کو دو دہائیوں بعد تبدیل کیا جارہا ہے
جمعرات 1 جون 2023 00:30

(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب احمد نے “ایکسپریس ” کے رابطہ کرنے پر اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرنسپلز پر مشتمل کمیٹی جس کے کنوینر ریجنل ڈائریکٹر کالجز ہیں وہ اس تجویز پر کام کررہی ہے جو تقریباً حتمی ہے۔ چند روز میں اس تجویز کی منظوری سیکریٹری کالج ایجوکیشن اور وزیر تعلیم سے بھی لے لی جائے گی جس کے بعد انٹر سال اول کے داخلے اس نئے مرکزی داخلہ پالیسی کی بنیاد پر ہوں گے، تاہم یہ داخلے گزشتہ برس کی طرح نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے اور کالجوں میں انٹر سال اول کا سیشن یکم اگست سے شروع ہو جائے گا۔ رائج داخلہ پالیسی میں ان کے داخلے پرسنٹیج کی بنیاد پر گھروں سے دور قائم کالجوں میں ہوجاتے ہیں، معاشی حالات اور ٹرانسپورٹ کے زائد کرایوں کے سبب طلبا کالج نہیں آتے، نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اب یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا داخلوں کے لیے پورٹل پر ہی درخواست دیں گے لیکن اب ان کے سامنے ان کے ضلع کے کالجوں کے نام ہی پورٹل پر آئیں گے۔ ایک سوال پر ڈی جی کالجز کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سروے کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طلبا کالج میں اس لیے نہیں آتے کہ کالج ان کے گھروں سے بہت دور ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں مرکزی داخلہ پالیسی سے کافی عرصے تک منسلک رہنے والے ایک سابق پرنسپل کا کہنا تھا کہ “سی کیپ” ایک فلٹر پالیسی تھی جس میں انتہائی ذہین اور اوسط درجے کے طلبا علیٰحدہ علیٰحدہ ہوجاتے ہیں، پھر دونوں کیٹگریز کے طلبہ اپنا تعلیمی راستہ خود متعین کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل، انجینیئرنگ اور دیگر ضابطوں میں بھی طلبہ جامعات کے لیے رجحان ٹیسٹ دے کر فلٹر کیے جاتے ہیں پھر ذہین طلبا ہی آگے بڑھتے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اے ون گریڈ اور سی گریڈ کے طالب علم کی اکیڈمک حوالے سے ذہنی استطاعت ایک ہی ہو، ایک طالب علم ریاضی میں 90 مارکس لے کر آیا اور دوسرا 50 مارکس لے کر پاس ہوا ہو، یہ دونوں ایک ساتھ کیسے پڑھیں گے۔ علاوہ ازیں اس پالیسی کے تخلیق کاروں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بڑے اور معروف کالجوں کی شناخت ختم کرنے جارہا ہے کیونکہ اس عمل سے کالجوں کے انٹر کے نتائج پر اثر پڑے گا۔ جن کالجوں کا انٹرمیڈیٹ میں اے ون اور اے کے علاوہ تیسرا کوئی گریڈ نہیں آتا اب ان کالجوں کے نتائج گر جائیں گے کیونکہ ممکن نہیں ہوگا کہ میٹرک میں سی گریڈ سے پاس ہونے والا طالب علم انٹر میں اے اور اے ون گریڈ لے سکے۔ ایک کالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جو 30 فیصد داخلے اوپن میرٹ پر ہوں گے وہاں میرٹ کیسے اور کس بنیاد پر طے ہوگا۔ پرنسپل نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ 30 فیصد داخلے کسی فریم ورک کے بجائے مرضی سے طے کیے گئے میرٹ پر دے دیے جائیں اور دیگر اضلاع کے سفارش داخلے بھی ہوجائیں۔ واضح رہے کہ پرنسپلز اور کالج اساتذہ کو سیاسی اور طلبہ تنظیموں کے دبائو سے بچانے اور سفارشی داخلوں کا راستہ روکنے کے لیے کراچی میں مرکزی داخلہ پالیسی سن 2000 میں شروع کی گئی تھی۔ کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں اوپن میرٹ پر مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلے سن 2000 میں پہلی بار داخلے دیے گئے اور یہ سلسلہ 23 سال تک کامیابی سے چلتا رہا۔مزید اہم خبریں
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
-
امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، پاکستانی سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.