فیصل آباد، 110سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ بھاری مالیت کا مال واسباب لوٹ کر فرار

جمعرات 1 جون 2023 12:34

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) فیصل آبادشہر اور گردونوح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 110سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ بھاری مالیت کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق الائیڈ موڑ کے قریب ناصر علی‘ گمٹی چوک سے ندیم‘ سرکلر روڈ پر احسن علی سے نقدی‘ موبائل فون‘ گلشن حیات کالونی کے سلمان بٹ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جناح کالونی کے آصف سے 40ہزار روپے فون‘ سول کوارٹر کے قریب وسیم عباس سے ایک لاکھ 15ہزار روپے‘ فون‘ ڈائیوو روڈ پر خرم نثار سے نقدی‘ فون‘ پروکیانوالہ کے عاصم ریئس سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ صدیق آباد کے قریب شیراز حسن سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ مدینہ پارک میں اشرف سے ایک لاکھ روپے‘ فون‘ عبداللہ پور کے قریب شعبان سے 20ہزار روپے‘ فون‘ جی ٹی ایس چوک سے عبید بابر‘ محمد عماش‘ عابد سہیل‘ طارق آباد میں محمود احمد‘ عبداللہ پور کے شہباز سے نقدی‘ موبائل فون چھین لیا گیا‘ ٹریٹ بیکری کے قریب فیضان سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 199 رب کے وحید احمد‘ اسلامیہ پارک کے قریب عبدالسمیع سے نقدی‘ فون لوٹ لیا‘ بولیدی جھگی کے عباس سے 33ہزار روپے‘ فون‘ نگہبان پورہ کے نعمان سے نقدی‘ فون‘ 6 ج ب کے عثمان سے 7ہزار روپے‘ فون‘ شالیمار فیکٹری میں داخل ہونیوالے ڈاکو طلحہ حنیف اور دیگر ملازمین کو یرغمال بنا کر لاکھوں لوٹ کر لے گئے‘ رسول پورہ میں عمیر‘ 187 رب میں زبیر کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا‘ سرسید ٹائون میں سعید احمد سے ایک لاکھ روپے‘ فون‘ چناب گارڈن کے قریب امتیاز سے 13ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ محمد علی سٹریٹ میں لیاقت کی دکان کے باہر سے 10لاکھ کے ٹی آر اور دیگر سامان چور لے گئے‘ مراد کالونی میں رضا کے گھر سے بکرے‘ لنڈا پل کے قریب انوار جاوید سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 31 ج ب کے ڈاکٹر صابر علی سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ سیم پل بائی پاس کے قریب جاوید اقبال سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 57 ج ب کے اعجاز زید سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 230 رب کے ڈاکٹر سعادت علی کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے‘ 215 رب نتھڑی روڈ پر نعمان حیدر سے ایک لاکھ دس ہزار روپے‘ فون‘ شیخاں والا کے راحت علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 245رب کے شرافت علی‘ 78 ج ب کے رمضان‘ 67 ج ب کے اشرف‘ محمد اعجاز‘ جھمرہ روڈ پر عاطف خان‘ محلہ حسین نگر کے علی حسن‘ ڈیفنس ویو کے محمود احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 69 گ ب کے رائے عالم کے ڈیرے سے مویشی‘ 453 گ ب کے اللہ دتہ کی گھوڑی‘ 69 گ ب کے کاشف بابر سے نقدی‘ فون‘ 631 گ ب کے اقبال سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 90 گ ب کے ضیاء اللہ سے 17ہزار روپے‘ فون‘ 45 گ ب میں ممتاز کی دکان‘ 77 گ ب میں ناصر اقبال کی دکان کا صفایا کر دیا‘ 591 گ ب کے منیر احمد کے ڈیرے سے بکرے‘ 73 گ ب کے غلام مرتضیٰ سے نقدی‘ طلائی انگوٹھی‘ 193 رب کے قاسم علی سے 53ہزار روپے‘ فون‘ 67 رب کے شاہد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 91 رب کے فیضان احمد کے گودام کے باہر سے بجلی کا ٹرنسفارمر چور لے اُڑے‘ 429 گ ب کے ذوالفقار علی کے ڈیرے سے بکرے‘ 514 گ ب کے قاسم علی سے 3لاکھ 65ہزار روپے‘ فون‘ 399 گ ب کے عاشق علی سے 90ہزار روپے‘ 165 گ ب کے اشفاق سے سوا لاکھ روپے اور دیگر سے نقدی‘ فون لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ زرعی یونیورسٹی سے احتشام‘ جناح کالونی کے فیروز‘ جنرل ہسپتال سے عمران‘ جٹانوالہ چوک کے قاسم بن رشید‘ مدینہ آباد کے ندیم‘ نعمت آباد میں حسنین قمر‘ ڈی گرائونڈ سے محمد موحد‘ ریلوے کالونی کے نواز‘ کوہ نور پلازہ سے راحیل‘ مدینہ ٹائون کے اکمل اعجاز‘ آفیسر کالونی سے فہیم طفیل‘ 213 رب کے ہارون اسلم‘ الفتح سٹور سے کامران‘ اسلامیہ پارک کے غلام شبیر‘ علی ٹائون کے خرم شہزاد‘ محلہ سخی سرور سے سمیع اللہ‘ بابر چوک سے حسیب‘ سمندری روڈ پر اعجاز‘ 214 رب کے نصرت‘ ڈی ٹائپ کالونی کے عدیل‘ سمن آباد کے طلحہ خالد‘ چونگی نمبر8 کے قریب ضیغم‘ ڈیفنس ویو کے علی‘ علوی پارک کے ناصر اقبال‘ کچہری جڑانوالہ سے مدثر‘ رمضان بازار سے اکرم‘ سبزمنڈی سے علی‘ واٹرورکس سے ندیم‘ جناح پارک سے فیضان‘ مسجد بازار سے ارسلان‘ سول ہسپتال جڑانوالہ کے شوکت علی‘ محمد کاشف‘ 266رب کے اکمل ندیم اور دیگر کو موٹرسائیکلوں اور موٹرسائیکل رکشائوں سے محروم کر دیا گیا‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔