دورہ سری لنکا کی تیاری کیلیے اسپن اور فاسٹ بولنگ کیمپس کا انعقاد
جمعہ 2 جون 2023 17:42
(جاری ہے)
قومی سلیکشن کمیٹی نے ان کیمپس کے لیے پاکستان انڈر19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے جو قومی ٹیم کے کوچز اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔
ان کیمپس سے سلیکٹرز کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ ان کیمپس سے اسپنرز اور فاسٹ بولرز کو بھی مدد ملے گی تاکہ ان کیمپس کے لیے تیار کردہ خصوصی سیشن میں لمبے سپیل کرکے اپنی صلاحیتوں میں کس طرح اضافہ کرتے ہیں اور سخت موسمی حالات میں اپنی فٹنس کو کس طرح بہتر بناتے ہیں۔اسی طرح بیٹرز کو بھی ان کیمپس میں سری لنکا کے دورے کے لیے تیاری میں مدد ملے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بلائے گئے ان نوجوان کھلاڑیوں کو ان کیمپس میں آکر پاکستان وے کے بارے میں بھی بہتر طور پر اندازہ ہوسکے گا کہ قومی ٹیم کی کیا توقعات ہوتی ہیں۔ان نوجوان کرکٹرز کو سینئرز کھلاڑیوں کے تجربے سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن کھلاڑیوں کو کانٹی کرکٹ یا دیگر لیگز میں کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے وہ ان کیمپس میں شامل نہیں ہونگے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ذاتی مصروفیات، بابر اعظم اور محمد رضوان (حج) اور محمد نواز (رہیب) کے سبب ان کیمپس میں شریک نہیں ہونگے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی مطلع کردیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.