,آر ڈی اے کی کارروائی، اصغر مال سکیم راولپنڈی میں اللہ والی مسجد کے سامنے پر غیر قانونی و غیر مجاز رہائشی کمرشل عمارت مسمار

ہفتہ 3 جون 2023 19:30

* راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2023ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای)نے اصغر مال سکیم راولپنڈی میں اللہ والی مسجد کے سامنے پراپرٹی P-1566 پر غیر قانونی و غیر مجاز رہائشی کمرشل عمارت کو مسمار کر دیا آرڈی اے ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، انچارج واسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹروں اور دیگر نے متعلقہ تھانے کی پولیس کے تعاون سے غیر قانونی عمارت کے خلاف آپریشن کیا مذکورہ مسمار کی گئی جائیداد کے مالک ڈاکٹر عبدالحق بغیر منظوری اور این او سی، پلانز، نقشوں کے بغیر غیر قانونی طور پر کمرشل عمارت تعمیر کرکے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کر رہے تھے ادھرنڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کاروائی جاری رکھیںجبکہ ڈی جی نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں، عمارتوں کے پلان اور کنٹرولڈ ایریا میں تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کی منظوری کے لیے فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔