شاداب ، عامرسمیت کئی کرکٹرز چھوٹے علاقوں سے محنت کرکے اوپر آے ، محمد وسیم
کرکٹ کی طرح تائیکوانڈو کھیل نوجوانوں میں تیزی سے سے مقبول ہو رہا ہے ، سابق چیف سلیکٹر پی سی بی
منگل 6 جون 2023 17:28
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم جنجوعہ ، سکول کی پرنسپل ارم سکندر جنجوعہ ، انٹرنیشنل کوچ صداقت حسین ، پریس کلب کے صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ ، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر محمد شبیر راجہ، ممتاز قانون دان راجہ محمد ستار اللہ ، سردار عمران و دیگر موجود تھے ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے کہا کہ بچوں کو تعلیم پر پہلے توجہ دینی چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں جن میں کھیل شامل ہیں ان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان ، محمد عامر اور مجھ سمیت کئی ایسے کرکٹرز ہیں جو چھوٹے چھوٹے علاقوں سے محنت کر کے اوپر آئے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ۔انہوں نے بچوں سے کہا کہ آپ بھی محنت کریں اپنے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں لیکن اس کے لئے محنت ضروری ہے ، محمد وسیم نے کہا کہ سکول ایک عظیم درسگاہ ہے ، مجھے بچوں کو دیکھ اپنا زمانہ یاد آگیا ، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم جنجوعہ نے کہا کہ بچے کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، ان بچوں نے جس شاندار انداز میں تائیکوانڈو کا مظاہرہ کیا ہے اس پر ان کو جتنی بھی داد دی جائے کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہی میں کچھ بچے آگے چل کر اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، سکول کی پرنسپل ارم سکندر جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا مستقبل ان معصوم بچوں کے ہاتھوں میں ہے ہمارا ملک ایک حقیقت ہے اور ہم سکول میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ پروقار تقریب میں سکول کے بچوں نے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملی نغمے پیش کئے ، ایونٹ میں تائیکوانڈو پلیئرز اور سکول کے طالب علموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر تقریب میں موجود شرکا نے دل کھول کر داد دی، تقریب میں کہوٹہ کے مقامی عمائدین، سیاسی شخصیات، وکلا برادری اور بچوں کے والدین سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.