ایک سال کے مختصر عرصہ کے دوران تجارتی خسارے میں 74 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

جمعہ 9 جون 2023 22:41

ایک سال کے مختصر عرصہ کے دوران تجارتی خسارے میں 74 فیصد کمی واقع ہوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) ایک سال کے مختصر عرصہ کے دوران تجارتی خسارے میں 74 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعہ کووفاقی بجٹ 2023-24ء کو پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال کے مختصر عرصے کے دوران تجارتی خسارے میں 74 فیصد تک کمی کی ہے اور مالی سال 2022-23ء کے اختتام تک یہ خسارہ کم ہو کر تقریبا 4ً ارب ڈالر سے کم رہ جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تجارتی خسارہ جو کہ مالی سال 2021-22ء میں48 ارب ڈالر تھا مالی سال 2022-23ء کے اختتام پہ تقریباً 26 ارب ڈالر متوقع ہے۔اسی طرح ایک سال میں تجارتی خسارے میں 22ارب ڈالر کی کمی لائی گئی ۔