آئندہ مالی سال 2023-24ء کے بجٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسحاق ڈار

جمعہ 9 جون 2023 22:53

آئندہ مالی سال 2023-24ء کے بجٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے 5 ارب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) آئندہ مالی سال 2023-24ء کے بجٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2023-24ء کے بجٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس میں سکل ڈویلپمنٹ کاروبار کے لئے سستے قرضے اور کاروبار چلانے کے لئے تربیت جیسے منصوبے چلائے جائیں گے، کاروباری خواتین کے لئے ٹیکس کی شرح میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔