تلہ گنگ ، سابق چئیرمین ملک اکرم سبال و دیگرنے ملک شہر یاراعوان گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا

پیر 19 جون 2023 16:34

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2023ء) سابق چئیرمین ملک اکرم سبال، نمبردار ملک یار محمد خان ،نمبردار قاسم علی خان اور حافظ جہان خان دھولر نے حافظ عمار گروپ سے راہیں الگ کر کے ملک شہر یار اعوان گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ یونین کونسل دھولر میں ملک شہر یار اعوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔شمولیتی تقریب میں سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کے دست راست ملک امیر محمد خان ٹمن، ڈاکٹر شاہ روز خان ٹمن، سعادت خان رئیس آف ڈھوک پٹھان، ملک شوکت ایڈووکیٹ، ملک شجاعت نمبردار، ملک عاصم دھولر ودیگر شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی چوبیس ملک شہر یار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی ملی رہی ہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والے دوستوں کا مشکور ہوں اور دوستوں کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ملک شہر یار اعوان نے مزید کہا کہ حلقے میں موجود ہوں اور نو ماہ کے دور اقتدار کے دوران بلاتفریق کروڑوں روپے کے کام کروائے ہیں اور اقتدار ختم ہوتے ہی مخالف حریف کی طرح بیرون ملک فرار نہیں ہوا، میرا اورمیرے خاندان کا دامن صاف ہے ہم نے علاقے کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ یہ مشن جاری رہے گا۔ ۔