پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ شہری قتل

ہفتہ 24 جون 2023 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2023ء) پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ شہری منموہن سنگھ کو قتل کردیا۔پشاور پولیس ترجمان کے مطابق گلدرہ کے علاقے میں رکشے میں گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے منموہن سنگھ کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے فوری بعد منموہن سنگھ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے قاتلوں تک پہنچنے کی کوشش شروع کردی۔پولیس کے مطابق کرائم سین سے اہم شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔