/عید کی خوشی صف ماتم میں تبدیل بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر ڈاٹسن حادثہ، حادثے میں محمد بچل ہانبھی بیوی،بیٹا اور بیٹی سمیت 6افراد جاں بحق اور 5زخمی

بدھ 28 جون 2023 01:20

G بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2023ء) عید کی خوشی صف ماتم میں تبدیل بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر ڈاٹسن حادثہ، حادثے میں محمد بچل ہانبھی بیوی،بیٹا اور بیٹی سمیت 6افراد ہلاک اور 5زخمی تفصیلات کے مطابق سبی کے معروف ٹھیکدار محمد سچل ہانبھی کے بھائی محمد بچل ہانبھی اپنی فیملی کے ہمراہ ڈاٹسن میں سبی سے کوئٹہ عید الاضحی کی خوشی منانے اور گرمیوں گزارنے جا رہے تھے کہ گاڑی تیزی رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہونے کی وجہ سے بولان قومی شاہراہ این اے 65 پر بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر گہری کھائی میں جا گرنے سے 3 مر د ، اور 3خواتین موقع پر ہلاک جبکہ 3مرد سمیت 2خواتین شدید زخمی حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کچھی اور ایدھی ایمبولینس جائے حادثے کے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا سول ہسپتال ڈھاڈر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی شدید زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ٹراما سنٹر منتقل کر دیاگیا ہلاک ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہلاک ہونے والوں میں حاجی منیر ولد سچل خان حاجی بچل ولد میوہ خان بیٹی حاجی راجہ حاجی بچل بیوی حمیدہ بی بی نور بی بی اور زخمی ہونے والوں میں محبوب علی ذوبیدہ بی بی ریاض احمد شازین دو سال سمیرین شامل ہیں ہلاک اور زخمی ہونے والے ہانبھی اقوام سے تعلق ہییاد رہے گزشتہ سال کی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے بولان قومی شاہراہ این اے 65 کو مختلف مقامات پر مکمل طورپر تباہ کر دیا تھا اور پنجرہ پل کو صحفہ ہستی ختم کر دیا تھا جس کی وجہ پنجرہ پل کے مقام پر ائے روز حادثے رونما ہونے کے باعث کئی خا ند ا نو ں کے گھر اجڑ چکے ہیں این ایچ اے کی جانب سے عارضی گزر گاہ بنایا گیا ہے جسے مستقل بنیادوں پر تعمیرات کے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں اس حوالے سے ضلع کچھی کے مقامی صحافی سیاسی وسماجی حلقے آواز اٹھا رہے ہیں لیکن این ایچ اے کے نااہل آفیسران کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہی