قطرائیرویزنے دنیا کی بہترین بزنس کلاس کا ایوارڈ جیت لیا

عالمی صارفین نے دسویں مرتبہ فضائی کمپنی کو دنیا کی بہترین بزنس کلاس قرار دیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 5 جولائی 2023 17:06

قطرائیرویزنے دنیا کی بہترین بزنس کلاس کا ایوارڈ جیت لیا
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جولائی 2023ء ) قطرائیرویزنے دنیا کی بہترین بزنس کلاس کا ایوارڈ جیت لیا، فضائی کمپنی نے پیرس ایئر شو میں منعقد ہونے والے 2023ء ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز ایونٹ میں دنیا کی بہترین بزنس کلاس ایوارڈ حاصل کیا کیوں کہ عالمی صارفین نے دسویں مرتبہ قطر ایئرویز کو دنیا کی بہترین بزنس کلاس قرار دیا، کمپنی کی جانب سے قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹیو مسٹر اکبر البکر اور حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر بدر محمد المیر نے ایوارڈ وصول کیے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ایئرویز کو ایوارڈز کی تاریخ میں گیارہویں مرتبہ مشرق وسطیٰ کی بہترین ایئرلائن کے خطاب سے بھی نوازا گیا جب کہ قطر ایئرویز کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے المرجان لاؤنج کے لیے ایوارڈ جیتنا، دنیا کے بہترین بزنس کلاس لاؤنج کے زمرے میں اس کی بادشاہت کی عکاسی کرتا ہے، المرجان لاؤنج کو دنیا کے بہترین بزنس کلاس لاؤنج ڈائننگ کے لیے پریمیئر اعزاز بھی ملا۔

(جاری ہے)

قطر ایئرویز کے گروپ کے چیف ایگزیکٹ مسٹر اکبر البکر نے کہا کہ قطر ایئرویز اس سال کے اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز میں دنیا کا بہترین بزنس کلاس ایوارڈ جیت کر بہت خوش ہے، یہ ائیر لائن میں اجتماعی کوششوں کا ثبوت ہے جو ہمیں صارفین کو ایک بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے، مشرق وسطیٰ کی بہترین ایئرلائن کے لیے مزید تین ایوارڈز دنیا کا بہترین بزنس کلاس لاؤنج اور دنیا کا بہترین بزنس کلاس لاؤنج ڈائننگ اس شعبے میں قطر ایئرویز کی قیادت کے ساتھ ساتھ اس کی اعلیٰ جدت اور عزم کو بھی واضح کرتا ہے۔

اس موقع پر سکائی ٹریکس کے سی ای او ایڈورڈ پلاسٹڈ کا کہنا تھا کہ قطر ایئر ویز صارفین کے درمیان بہت زیادہ پسندیدہ رہی ہے اور 2023 میں یہ اعلیٰ ایوارڈز جیتنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی بزنس کلاس، جہاز کی پروازوں اور ہوائی اڈوں دونوں میں اپنے حریفوں سے بہتر ہے، مجموعی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر بہت قریب ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ قطر ایئرویز نے 2023 کے لیے مشرق وسطیٰ کی بہترین ایئر لائن کے طور پر گیارہویں مرتبہ دوبارہ ایوارڈ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :