سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

جمعہ 7 جولائی 2023 22:08

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2023ء) سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرے سے سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما حافظ محمد قاسم فاروقی ضلعی کنوینر ضیا اللہ فاروقی ضلعی رہنما حافظہ ابرائیم الحسینی اور حافظ محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام کے فروغ کے لیے حضرت عثمان غنی رضی اللہ کی جانی قربانیاں اور مالی خدمات ناقابل فراموش ہیں انھوں نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی دولت جان ا ور مآل سب کچھ اسلام کے لیے دا پر لگا دیا حضرت عثمان غنی رضی اللہ اللہ محبوب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد بھی تھے مقررین نے مطالبہ کیا حضرت عثمان غنی رضی اللہ کے اسلام کے لیے خدمات کے اعتراف میں انکے یوم شہادت کو سرکاری طور پر منا کر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اس مقصد کے حصول تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے مقررین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عید الحضی کے دن ڈھائی ارب مسلمان عید کی خوشیاں منا رہے تھے قرآن مجید کی بیحرمتی سے کفری قوتیں کیا پیغام دینا چاہتے ہے مقررین نے کہا قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے جس میں تمام مزائب اور پوری انسانیت کی فلاح بہبود کا راز پوشیدہ ہے مقررین نے کہا قرآن مجید کی بیحرمتی کے خلاف پوری دنیا ا ور بلخصوص عرب ممالک کی خاموشی باعث تشویش اور سوالیہ نشان ہے مقررین نے مطالبہ کیا سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرکے پاکستانی سیفر کو واپس بلا کر سویڈن سے سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔