سردارہارون ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا، مہمان خصوصی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد عارف جاوید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

بدھ 19 جولائی 2023 13:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2023ء) اقبال خان جدون ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں جاری سردار ہارون ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپورٹس ڈائریکٹر، امیدوار این اے 17 سردار ابرار، ممبر کینٹ بورڈ حویلیاں سردار سید اکثر، ایبٹ آباد پریس کلب کے سینئر عہدیداران سردار نوید، سردار شفیق، ہارون تنولی، ہاکی سے منسلک اہم شخصیات اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ہاکی پلیئر سردار ریاست کو سردار ہارون ہاکی ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید خان نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔