حماد صاحب قلابازیاں بند کریں، عوام کو گمراہ کرنے کے لئے آپ حقائق مسخ نہیں کرسکتے ، بلال اظہر کیانی

ًاعظم خان لاپتہ نہیں ، گزشتہ روز (18 جولائی) تھانہ کوہسار اسلام آباد میں پیش ہوئے،ٹویٹ

بدھ 19 جولائی 2023 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2023ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہر کیانی نے حماد اظہر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماد صاحب قلابازیاں بند کریں، عوام کو گمراہ کرنے کے لئے آپ حقائق مسخ نہیں کرسکتے ،پی ٹی آئی کے جھوٹ، آئین شکنی اور ریاست کے خلاف جرائم مکمل طور پر بے نقاب ہوچکے ہیں ،اعظم خان لاپتہ نہیں ، گزشتہ روز (18 جولائی) تھانہ کوہسار اسلام آباد میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعظم خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ پشاور میں اپنی مرضی سے اپنے دوست کے پاس چھپے ہوئے تھے ،اعظم خان کی لاپتہ ہونے کی اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر خود اٴْن کی درخواست پر خارج ہوئی ہے،اعظم خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈرکے مارے چھپا ہوا تھا کیونکہ اٴْن کے پاس موجود سائفر کی کاپی گم ہوگئی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خان نے پولیس کو بتایا کہ اسے معلوم ہے کہ سائفر کی کاپی گم ہونے کے قومی سلامتی کے حوالے سے کیا نتائج ہیں ۔اعظم خان نے گزشتہ روز میجسٹریٹ عوید ارشاد بھٹی کے سامنے پیش ہوکر 164 کا بیان ریکارڈ کرایا ۔آپ سب اس آئین شکنی اور ریاست کے خلاف جرم میں ملوث ہیں۔آپ سب کو سخت قانونی کارروائی اور نتائج کے لئے تیار رہنا چاہیے۔