سوشل میڈیا پردوستی، چینی لڑکی لوئردیرپہنچ گئی

بدھ 26 جولائی 2023 19:35

سوشل میڈیا پردوستی، چینی لڑکی لوئردیرپہنچ گئی
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2023ء) چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی سوشل میڈیا پر بننے والے دوست سے ملنے پاکستان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او دیر لوئر ضیاء الدین کے مطابق چینی لڑکی باجوڑ کے رہائشی جاوید سے شادی کی خواہش مند چینی لڑکی لوئر دیر کے علاقے ثمر باغ پہنچی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ جاوید اور چینی لڑکی گزشتہ 3 سالوں سے سنیپ چیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے۔ چینی لڑکی کو مکمل سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے اور سیکورٹی وجوہات کے باعث چینی لڑکی کو نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہے۔ چینی لڑکی 3 ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے۔