ض*سریاب پولیس کا محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسر کی مدعیت میں سریاب روڈ پر فائرنگ

جمعرات 3 اگست 2023 23:20

5 کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2023ء) سریاب پولیس نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسر کی مدعیت میں سریاب روڈ پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی کے آفیسر رضوان اللہ نے سریاب تھانے میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بدھ کی شب ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی سربراہی میں دیگر افسران شہک احمد ،سید یوسف دانش،اکمل خان اور دیگر ملازمین لیویز اہلکار لعل محمد کے ہمراہ فوڈ انسپیکشن کیلئے سریاب روڈ پر مختلف دکانوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ سدابہار ٹرمینل کے قریب ایک دکان میں پان پرگ اور گٹکا موجود تھا جس پر ہارون رئیسانی نے دکاندار کو آن لائن چالان کیا اور دونوں کے درمیان بحث مباحثہ ہوا اس دوران ایک نامعلوم شخص نے آکر ہم سے پوچھا آپ کون لوگ ہیں جب انہیں ہم نے فوڈ اتھارٹی کے اہلکار ہیں کا بتایا تو وہ شخص چلاگیا اور تھوڑی دیر بعد 4/5مسلح افراد آئے اور فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور لیویز اہلکار زخمی ہوگئے اور وہ موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا براہمداغ نامی شخص بھی فائرنگ سے جاں بحق اور 4راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں پولیس نے درخواست گزار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی