۹نواب زادہ ہارون رئیسانی اور میر براہمداغ کی تکرار نوبت خونریزی تک پہنچنا افسوسناک ہے ،رہنماء سنی علماء کونسل

جمعرات 3 اگست 2023 23:20

Kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2023ء) سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبدالرحیم ساجد ،ترجمان مولانا ایوب انصاری ،مولانا مقبول الرحمن شاہ ،مولانا فضل احمد صدیقی ،قاری نزیر احمد فاروقی ،شکیل احمد گجر ،محمدآصف مینگل ،عبدالمالک معاویہ نے کہا ہے کہ نواب زادہ ہارون رئیسانی اور میر براہمداغ کی تکرار نوبت خونریزی تک پہنچنا افسوسناک ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتے عدمِ برداشت کی یوں تو بہت سی وجوہات ہیں لیکن ان میں سب سے پہلی اور بنیادی وجہ دین سے دوری ہے۔

نوجوان نسل دین کی بنیادی تعلیم سے بے بہرہ ہو تو اس میں خود پسندی ، حسد، جلد بازی،اسراف اوردوسروں کی تحقیر سمیت لاتعداد روحانی امراض پیدا ہوتے ہیں، یہ تمام مرض عدمِ برداشت کی اصل وجہ اور جڑ ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو اخلاق مثلا صبرو شکر،حلم وبردباری، قناعت سے محروم ہونے کی وجہ سے ہی برداشت اوراحترام باہمی کو فروغ دینے والی نعمت سے محروم ہیں ۔

انتہائی افسوسناک خبر لہڑی اور رئیسانی قبائل کا آپس میں خونریز لڑائی نوابزادہ ہارون رئیسانی اور میر برامداد لہڑی کے شہادت کا سن کر دلی صدمہ ہوابدقسمتی سے تنازعہ کا وجہ بظاہر مختصر تکرار بتایا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک اور بلوچ عوام کیلئے دکھ اور رنج کا مقام ہے لہڑی اور رئیسانی قبائل سے پر امن رہنے کی دست بستہ اپیل کرتے ہیں آج جو بھی نقصان ہوا ہے اسکا ازالہ ممکن نہیں ۔اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہے بلوچ قوم کے متاثرہ گھرانوں کو صبر جمیل عطا کریں اور ان نوجوانوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین