تصدق حسین جیلانی کیلئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کا ایوارڈ

ہفتہ 5 اگست 2023 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2023ء) امریکن بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق ایوارڈ 2023 سے نواز دیا، اس دوران تقریب سے خطاب میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے دنیا کے مختلف حصوں بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور منی پور میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیزی اور جرائم پر تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

امریکن بار ایسوسی ایشن کے صدر ڈیبوراہ ایکسن راس نے پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر صدر امریکن ایسوسی ایشن بار کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ بحران کے دور میں سیاسی مصلحتوں سے بے خوف ہوکر جرات مندانہ فیصلے کرنے اور عدالتی آزادی کے دفاع میں دیا جارہا ہے۔#