جسٹس راحیل کامران نے فرخت شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

منگل 8 اگست 2023 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے فرخت شہزادی کے بچوں کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ جسٹس راحیل کامران نے فرخت شہزادی کے بچوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے والدین سیاسی انتقام کے باعث بیرون ملک مقیم ہیں، حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے ،لہٰذا عدالت بچوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور ان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ،جسٹس راحیل کامران نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔