پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، ظفرصدیقی

جمعہ 11 اگست 2023 22:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2023ء) پاکستان 14اگست کو معرضِ وجود میں آیا تھا اوریہ وطن بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان،حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ہیرآباد،گل شاہ بخاری، پھلیلی پریٹ آباد، شاہی بازار، باغ مصطفی، شاہ بھٹائی کی یوسیز میں "عشرہ آزادی " کے حوالے سے پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی، جوائنٹ آرگنائزر زافتخار احمد قائمخانی، عمر الوری، سعید عزیز، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی جاوید قریشی، جاوید جبار، صابر بھٹی،فاروق خان، وسیم بیگ، نعمت اللہ قریشی،شعیب جعفری، ظہیر شیخ،بشیر قریشی، کاشف قریشی،زمان قریشی،نعیم چھپیا،آصف خان، ٹانز کے ذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہاکہ اس حصول میں ان گنت قربان ہوئیں ہمارے اجداد نے اپنا دن رات ایک کرکے اس وطن کے خواب کو حقیقت کا روپ دیایہ آزادی ہمیں بہت مشکل سے ملی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہمیں اسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے جو کہ قائداعظم کی قیادت میں تحریک پاکستان میں موجود تھا۔

(جاری ہے)

سینیئرجوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کیلئے آزادی کا دن کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتا،مگر آزادی کی حقیقت اور اہمیت کو وہی سمجھ سکتا ہے،جس نے غلامی کی سی زندگی گزاری ہو۔ کیونکہ قید چاہے سونے کے پنجرے میں ہو یا ہیروں سے جڑے قفس میں آزادی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی آزادی کی قدر وہ ہی جانتا ہے جس نے جدوجہد آزادی میں حصہ لیا ہو یا، آزادی حاصل کرنے کیلئے اپنے پیاروں کی قربانیاں دی ہوں یا پھر جس کے آبا اجداد نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کر کے اس گلشن کی آبیاری کی ہو۔